۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امین شہیدی

حوزہ/ ہر وہ چیز جو انسان کے لیے کمال کا درجہ رکھتی ہے اور انسان کے اختیار میں ہو اور انسان اس کا استعمال کرتے ہوئے زندگی کی مختلف جہتوں میں ترقی کر سکتا ہو وہ ایک موقع بھی ہے اور طاقت بھی.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریوائیول احیاء درس علماء کا آن لائن درس اور عوام کے لائیو سوال و جواب میںعلامہ امین شہیدی نے مدرس کے عنوان سے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ریوائیول احیاء آن لائن زوم درس سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے اور عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے جس کی بنیادی وجہ دنیا بھر سے میٹنگ میں شریک ہونے والے علماء اور پھر عوام کو سوال کا موقع فراہم کرنا ہے۔

علامہ امین شہیدی صاحب نے درس کا آغاز خداۓ علیم و حکیم کے نام سے کیا۔ درس کا موضوع کتاب مفاتیح الحیات جو کہ آیت اللہ جوادی آملی کی کتاب ہے اس کا باب" نیند اور بیداری" سے متعلق تھا، کتاب احادیث کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

مولانا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیند اور بیداری کے حوالے سے احادیث میں ہمیں جو کچھ کہا گیا ہے اس میں سے ایک نقط یہ ہے کہ دائیں پہلو پر سونا کہ آپ کا رخ قبلہ رخ ہو. آج ہم جس چیز پر بات کریں گے وہ ہے دائیں رخ کے حوالے سے فرامین پر بات کریں گے. جہاں رخ کی بات کی گئی ہے اور سمت پر بات کی گئی ہے جیسے کہ قرآن کریم میں ہے دائیں طرف کے لوگ اصحابِ یمین اور بائیں طرف کے لوگ اصحابِ شمال ہیں اس کا مطلب ہے اسلام میں دائیں رخ کو بائیں پر فوقیت حاصل ہے اسی طرح سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دایاں پاؤں داخل کرو اور اسی طرح شیطان کی آماجگاہ یعنی باتھ روم میں پہلے بایاں پاؤں داخل کرو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی طریقے میں رخوں اور سمتوں کے حوالے سے تاکید ہے کہ کس سمت کو کس پر فوقیت حاصل ہے. حدیث رسول میں ہے کہ کچھ اوقات ایسے رکھے گئے ہیں ان کو پانا چاہیے اور اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

علامہ امین شہیدی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حدیث میں ہے کہ "مومن وہ ہے جو اپنی طاقت میں سے اپنے لئے فائدہ اٹھاتا ہے اسے ضائع نہیں کرتا"۔ یہ طاقت عقل کی طاقت ہو سکتی ہے یہ پیسے کی طاقت ہو سکتی ہے اور جوانی کی طاقت ہو سکتی ہے اور یہ طاقت استعداد اور صلاحیت کی طاقت ہو سکتی ہے یہ طاقت عوامی طاقت ہو سکتی ہے یہ صرف جسمانی طاقت کی بات نہیں ہو رہی. بلکہ ہر وہ چیز جو انسان کے لیے کمال کا مقام رکھتی ہے اور انسان کے اختیار میں ہو اور انسان اس کا استعمال کرتے ہوئے زندگی کی مختلف جہتوں میں ترقی کر سکتا ہو وہ ایک موقع بھی ہے اور طاقت بھی.

پروگرام اگر چہ ایک موضوع پر مبنی ہوتا ہے لیکن عوام اس میں متفرق سوالات بھی کر لیتے ہیں. آج جو سوال سب سے زیادہ آیا اور زیر بحث رہا وہ امام زمان علیہ السلام کی آمد اور اس کی تیاری اور دوسرا سوال تقلید کے حوالے سے زیر بحث رہا.

آخر میں مولانا نے درس میں موجود دنیا بھر سے شامل افراد کے سوالات کے جوابات انتہائی احسن انداز میں دیئے اور دعا کروائی۔ دنیا بھر سے جن شہروں سے شامل افراد نے سوالات سے استفادہ کیا ان میں شامل رہے خانیوال پاکستان، کراچی پاکستان، میاں والی پاکستان، سہارنپور انڈیا، شارجہ یو اے ای، میلبرن آسٹریلیا، دبئی یو اے ای، اٹک پاکستان، اور اسلام آباد پاکستان شامل رہے۔

علامہ امین شہیدی صاحب کا مکمل درس ریوائیول کے یو ٹیوب چینل پر اور فیس بک پر موجود ہے اور لائیو پروگرام اٹینڈ کرنے کے لیے زوم لنک جوائن کیجئے زوم آئی ڈی اور یوٹیوب چینل کی ڈسکرپشن میں موجود ہیں.

http://www.youtube.com/c/revivalchanel
http://www.facebook.com/revivalchanel

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .